Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس پشاورکی کارروائی ،لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط

پشاور(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس پشاورارسلان سبکتگین نے ایڈیشنل ڈائریکٹر واجدعلی کی سربراہی میںسپرنٹنڈنٹ مختاراللہ ودیگرافسران واہلکاروں پرمشتمل ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے جی ٹی روڈمقامی پولیس کے ساتھ ناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی تاہم پشاورروڑسے آنے والے ایک مشکوک بس نمبرZ-6383 کورکنے کا اشارہ کیاگیالیکن لیکن ڈرائیورنے بس روکنے کے بجائے تیزی سے بھگادی جس پر کسٹمزکی ٹیم نے پیچھاکیاتوڈرائیورگاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کی چھاپہ مارٹیم نے گاڑی کی جانچ پڑتال شروع کی توبس سے  72لاکھ 50 ہزار مالیت کی اسمگل شدہ متفرق اشیاءضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button