کسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ ،ڈیڑھ کروڑسے زائدمالیت کی چھالیہ اورایرانی ڈیزل ضبط
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کوئٹہ نے مختلف کارروائیوں میں ڈیڑھ کروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ ،ایرانی ڈیزل،انڈین گٹکااسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آرچیئرمین کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ محمداکرم چوہدری نے اسمگلنگ کانیٹ ورک توڑنے کے لئے ایڈیشنل ڈائریکٹرعابدحسین کی سربراہی مٰں ڈپٹی ڈائریکٹرمحمدزوہیب ،انٹیلی جنس آفیسرمحمدشبیرخان اوردیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے گاڑیوں کی سخت نگرانی شروع کردی تاہم مذکورہ ٹیم نے گاڑیوںکی چیکنگ شروع کی جس پر ایک گاڑی نمبرTKL-927کو روک کراس کی تلاشی لی گئی توگاڑی سے ایک کروڑ50لاکھ مالیت کی 13 ہزار کلوگرام چھالیہ ،انڈین گٹکابرآمدہوئی جس پر 75لاکھ مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی جارہی تھی۔علاوہ ازیںکسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کوئٹہ کی مزکورہ چھاپہ مارٹیم نے ایک اورکارروائی کے دوران 10لاکھ مالیت کا 8ہزارلیٹرایرانی ڈیزل ضبط کرلیاہے تاہم ضبط کرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ کے متعلقہ آفیسرنے ٹرک میںموجودڈیزل کے دستاویزات طلب کئے تاہم ڈرائیورٹینکرمیںکوموجودڈیزل کے دستاویزات فراہم نہیں کرسکاجس پر کسٹمزانٹیلی جنس نے ڈیزل ضبط کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاہے۔
Customs Intelligence Quetta Seize betel Nuts and Irani Diesel