کسٹمز انٹیلی جنس کوئٹہ ،30کروڑسے زائدمالیت کا اسمگل سامان ضبط
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ نے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھتے ہوئے 30کروڑ60لاکھ مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل فیض احمدچدھڑکی ہدایت پرڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ ڈاکٹرندیم میمن اوران کی ٹیم نے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھتے ہوئے نوکنڈی میں ایف سی نارتھ کے تعاون سے کارروائی کے دوران،چینی کے 672 بیگ،دوکروڑمالیت کے گڑ کے 698 تھیلے ،9کروڑ40لاکھ مالیت کی چھالیہ،50لاکھ مالیت کے کمبل،10لاکھ مالیت کا ٹماٹرپیسٹ،4کروڑ9لاکھ مالیت کاچائیزسالٹ،18لاکھ مالیت کا تیزاب،ایک کروڑ80لاکھ مالیت کی چاندی کی تختیاں،تمباکو،نسوار،اسپیئرپارٹس،گاڑیوں کے انجن،لوہے کی شیٹ،بادام ،ٹافیاں،بیٹری سیل،سگریٹ،مختلف برانڈکے 30 کروڑ60لاکھ مالیت کے موبائل فونز،لیپ ٹاپ،کمپیوٹرہارڈڈسک ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔