Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

کراچی ایئرپورٹ،سعودی عرب اسمگل کی جانے والی چھ کروڑمالیت کی منشیات ضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کسٹمزکلکٹریٹ ایئرپورٹ نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ شفیق احمد لاٹکی کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ ممکنہ طور پر سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی اس اطلاع کے موصول ہونے پر کلکٹر شفیق احمد لاٹکی نے منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنانے کے لئے اسسٹنٹ کلکٹر جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی وقار حیدر کو خصوصی ہدایات اور احکامات جاری کئے ان احکامات پر بھرپور عمل درآمد کے لئے انٹرنیشنل ڈپارچر لاﺅنج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے بیرون ملک جانے والے مسافروں اور ان ہمراہ سامان کی اسکینگ کو زیادہ مستعدی سے انجام دیا جس کہ نتیجہ میں آج سرین ائر کی فلائٹ کے ذریعہ جدہ جانے والے سکندر زیب نامی مسافر کے سوٹ کیس کی جانچ پڑتال کی گئی تومسافرکے سوٹ کیس سے چھ کروڑروپے مالیت کی 1150 گرام ایمپیفی ٹامائن برآمدہوئی جو کہ انتہائی مہارت سے سوٹ کیس میں چھپائی گئی تھی ،محکمہ کسٹمزنے منشیات برآمد کر کے ملزم سکندرزیب کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button