Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کوئٹہ کا سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ نے مختلف کارروائیوں کے دوران چارکروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل فیض احمد چدھڑکی ہدایا ت پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ ڈاکٹرندیم میمن اوران کی ٹیم نے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے 28لاکھ مالیت کی چینی،9لاکھ10ہزارمالیت کی براﺅن شوگر،کیٹ فوڈکے 130 تھیلے ایک کروڑ15لاکھ مالیت کے سگریٹ،7لاکھ98ہزارمالیت کے پیٹرول کے کین،کیچپ،ٹافی،ادویات،پلاسٹک بیگ،کپڑا،چینی نمک،انجن،کھاد،چھالیہ ضبط کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button