Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ،سات کروڑسے زائدمالیت کا انڈین گٹکاضبط

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کوئٹہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سات کروڑسے زائد مالیت کا انڈین گٹکا ضبط کرکے 5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل فیض احمدکو خفیہ اطلاع ملی کہ بھاری مقدارمیں انڈین گٹکے کی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس فیض احمدکی خفیہ اطلاع پر کسٹمزانٹیلی جنس کے ڈائریکٹرکوئٹہ نے افسران واہلکاروں مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے کوئٹہ کے باڈرایریاکی نگرانی کرتے ہوئے گاڑیوں کی چیکنگ کا آغازکیا۔ذرائع کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس کی مذکورہ ٹیم نے ایئرپورٹ روڈکوئٹہ پر جانے والے ایک ٹرک نمبرTAL-643کا پیچھاشروع کیاجیسے تین گاڑیاں میں سوارافرادتحفظ فراہم کررہے تھے لیکن کسٹمزانٹیلی جنس کی چھاپہ مارٹیم نے ٹرک کو مداخلت کرتے ہوئے روک کراس کی تلاشی لی توٹرک سے مجموعی طورپر 7کروڑ77لاکھ مالیت کا انڈین گٹکا برآمدہواجس میں 5کروڑ7لاکھ50ہزارمالیت کا ایف اوآداب گٹکاکے 580پارسل اور2کروڑ69لاکھ50ہزارمالیت کا زیڈ21گٹکے کے 350پارسل برآمدہوئے پکڑے جانے والے پرمجموعی طورپر 5کروڑ55لاکھ مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز عائد ہوتے ہیں جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرک کی مالیت ایک کروڑروپے بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button