کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی،لاکھوں روپے مالیت کے ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے کامیاب کاررروائی کرتے ہوئے لاکھوںروپے مالیت کے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کا اطلاع ملی کہ ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر ڈائریکٹرعرفان جاویدنے ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی کو ڈیزل کی اسمگلنگ روکنے کی ہدایات جاری کیں تاہم ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی نے ڈپٹی ڈائریکٹرسعدعطا ربانی کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ سکندرخانزدہ اوردیگرافسران واہلکاروں پرمشتمل ٹیم نے کاٹھورکے علاقے میں گاڑیوں کی نگرانی شروع کردی تاہم کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے ایک ٹینکرلاری کو روک کراس کی تلاشی لی توٹینکرلاری میں 90لاکھ روپے سے زائد مالیت کا60ہزارلیٹرایرانی ڈیزل برآمدہوا۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس نے ڈیزل ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
Customs Intelligence Seize 60000 Ltrs Irani Diesel worth Rs. 9 millions