Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس ،مختلف کارروائیوں میں ایک کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل گاڑیاں ،چھالیہ اورگٹکاضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی مختلف کارروائیوں میں ایککروڑسے زائد مالیت کی اسمگل گاڑیاں،چھالیہ ،انڈین گٹکا اورکپڑاضبط کرلیاہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کی جانب سے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کو اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہدایات جاری کیں تاہم ڈپٹی ڈائریکٹرسعدعطاربانی کی سربراہی میں پرنسپل اپریزرارشادشاہ ،انٹیلی جنس افیسرزعمیرالدین،خیام حسین مرزا،خرم سعیدواہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے کراچی کے مختلف علاقوںمیں کارروائیاں کیں جس میں بلاول چورنکی پر کارروائی کے دوران اسمگل شدہ ٹویوٹامارکس ایکس پکڑی جیسے بدنام زمانہ اسمگلرصدیق اچکزئی کا بھانجہ چلارہاتھاجس کی مالیت 37لاکھ 68ہزارروپے جبکہ دوسری پکڑی جانے والی ٹویوٹالینڈکروزرکی مالیت 42لاکھ 69ہزارروپے بتائی گئی ہے۔علاوہ ازیں کسٹمزانٹیلی جنس کی مذکورہ ٹیم نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 23لاکھ62ہزارمالیت کو انڈین سفینہ گٹکا،12لاکھ97ہزارمالیت کی1730کلوگرام چھالیہ اور900کلوگرام کپڑاضبط کرلیاہے۔

 

 

 

 

Customs Intelligence seize betel nuts/Smuggle Vehicles and cloths

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button