کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی ،دھماکہ خیرموادسے بھراکنٹینرپکڑلیا،پشاورمنتقل کیاجاناتھا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے دوکروڑسے زائد مالیت کادھماکہ خیرموادسے بھراکنٹینرضبط کرکے ملزما ن کے خلاف قانونی کارروائی کاآغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس خلیل ابراہیم یوسفانی کو اطلاع ملی کے ماری پورٹرک اسٹینڈپر دھماکہ خیرموادسے بھراکنٹینرموجودہے جیسے پشاورمنتقل کیاجارہاہے جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس خلیل ابراہیم یوسفانی نے ایڈیشنل ڈائریکٹرراناتسلیم کوفوری کارروائی کی ہدایات جاری کیں تاہم ڈپٹی ڈائریکٹرتوصیف امان کی سربراہی میں انٹیلی جنس آفیسرمحمدصادق ،خرم سعیداوردیگراہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے ماڑی پورٹرک اسٹینڈپر چھاپہ مارکروہاں موجودکنٹینرکی جانچ پڑتال کی توکنٹینرمیں دھماکہ خیرموادکے 924 کارٹن برآمدہوئے جیسے پشاورکے علاقے مندمیں قائم میسرزملک اینڈکمپنی کے گودام میں منتقل کیاجاناتھااوروہاں پر دہشت گردی میںاستعمال کیاجاسکتاتھا۔ذرائع نے بتایاکہ میسرزملک اینڈکمپنی کے مالکان اورکلیئرنگ ایجنٹ شیرازکاکہناہے کہ انہوں نے یہ دھماکہ خیرموادمحکمہ کسٹمزسے چھ ماہ قبل نیلامی میں لیاہے جبکہ کسٹم کے قوانین کے مطابق دھماکہ خیرموادکی نیلامی نہیں کی جاسکتی۔