Anti-SmugglingBreaking NewsEham Khabar

کسٹمزانٹیلی جنس کی متعددکارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی سگریٹ ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے متعددکارروائیوں کے دوران کروڑوںروپے مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹس ضبط کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس فیض احمدچدھڑکے احکامات پرسگریٹس کے اسمگلروں کے گرگھیرامزیدتنگ کردیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل فیض احمدچدھڑکی ہدایات پرڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس انجینئرحبیب نے ڈپٹی ڈائریکٹرانعام اللہ وزیر،سپرنٹنڈنٹ یاورعباس اوردیگرافسران واہلکاروں پرمشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے 7جون کو بولٹن مارکیٹ میں چھاپہ مارکرایک کروڑمالیت کے ڈھائی لاکھ مختلف برانڈ کے سگریٹ برآمدکرکے ضبط کئے جبکہ ایک اورکامیاب کارروائی کے دوران ڈھائی کروڑروپے مالیت کے چارلاکھ سگریٹ صدرکے علاقے سے برآمدکئے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزانٹیلی جنس ملتان نے چالیس لاکھ مالیت کے 40ہزارسگریٹ کے پیکیٹ ضبط کئے۔جبکہ 6جون کو ڈیرہ اسماعیل خان میں تین کروڑمالیت کے سگریٹ ضبط کئے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزانٹیلی جنس ملک بھرمیں رواںمالی سال کے دوران ایک ارب روپے مالیت کے سگریٹ ضبط کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button