کسٹمزانٹیلی جنس ،اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے جولائی 2019میں 8کروڑسے زائدمالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے جولائی 2019کے دوران 8کروڑ32لاکھ روپے مالیت چھالیہ ،ڈیزل ،لگژری اسمگل گاڑیاں،شراب، گٹکاضبط کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کی جانب سے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کو اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کریک ڈاﺅن کی ہدایات جاری کیں جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی ،ڈپٹی ڈائریکٹرسعدعطاربانی کی سربراہی میں پرنسپل اپریزرارشادشاہ ،انٹیلی جنس افیسرزعمیرالدین،خیام حسین مرزا،خرم سعیدواہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے کراچی کے مختلف علاقوںمیں کارروائیاں کیںجس میں 33لاکھ70ہزارمالیت کا27ہزارلیٹرڈیزل،ایک کروڑ88لاکھ مالیت کی 25ہزار875کلوگرام چھالیہ،چارکروڑ23لاکھ مالیت کی 9لگژری گاڑیاں،19لاکھ57ہزار مالیت کا انڈین گٹکا،4لاکھ مالیت کی شراب اوربیئر، 9لاکھ مالیت کا 900کلوگرام کپڑا،22لاکھ مالیت کی2ہزارکلوگرام پیراسٹامول اور77لاکھ مالیت کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کی ہیں۔
Customs intelligence seize Rs.83.2millions Goods during July 2019