Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس نے 13کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے اکتوبر2019کے دوروان مختلف کارروائیوں میں13 کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءاوراگاڑیاں ضبط کیں۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے احکامات جاری کئے گئے تاہم ڈائریکٹرعرفان جاویدکی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹرسعدعطاربانی کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ سکندرخانزادہ،انٹیلی جنس آفیسرعدنان کفیل، خرم سعیدسے دیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے کراچی کے مختلف علاقوںمیںمتعددکاروائیوںکے دوران مجموعی طور پر 13 کروڑ93 لاکھ 60 ہزار 262روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کی ہیں جس میں 5کروڑ 18لاکھ64ہزار500روپے مالیت کی 69416کلوگرام چھالیہ، 2کروڑ20لاکھ83ہزارمالیت کی اسمگل گاڑیاں،33لاکھ50ہزارمالیت کا 25ہزارلیٹرڈیزل،ایک کروڑ14لاکھ83ہزارمالیت کا انڈین گٹکا،24لاکھ53ہزارمالیت کے ٹائزز،2کروڑ13لاکھ 38ہزار763روپے مالیت کی متفرق اشیاءمیں شامل سگریٹ،لیڈیزکپڑا،پلاسٹک زپ،سائیکل چین سمیت دیگراشیاء،جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 2کروڑ72لاکھ88ہزارروپے مالیت کی گاڑیاں ضبط کیں،دستاویزات کے مطابق ضبط کی گئی اشیاء،اسمگل گاڑیوں،چھالیہ،ڈیزل ،کپڑاسمیت دیگراشیاءپر 12کروڑ14لاکھ64ہزار480روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی۔

 

 

 

 

 

Customs Intelligence Seize Smuggle Goods

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button