Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی ،مسافر بس کے ذریعے اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے مسافربس کے ذریعے اسمگل کی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی اشیاءضبط کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس خلیل ابراہیم یوسفانی کو اطلاع ملی کہ کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر بس کے ذریعے اسمگل کی جارہی ہے جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس خلیل ابراہیم یوسفانی نے ایڈیشنل ڈائریکٹرراناتسلیم کوفوری کارروائی کی ہدایات جاری کیں تاہم ڈپٹی ڈائریکٹرتوصیف امان کی سربراہی میں انٹیلی جنس آفیسرمحمدصادق ،خرم سعیداوردیگراہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے کوئٹہ سے آنے والی مسافربسوں کی سخت نگرانی شروع کی ۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کی مذکورہ ٹیم نے ایک مسافربس کی تلاشی لی تواس میں مسافروں کے بجائے غیرملکی کپڑے کے 75رول،20کارٹن اسپیئرپارٹس،30ایئرکنڈیشن،25کارٹن غیرملکی ٹوتھ پیسٹ کے برآمدہوئے ۔ذرائع نے بتایاکہ پکڑی جانے والے اسمگل اشیاءاوراسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کوچ کی مالیت ایک کروڑ50لاکھ روپے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button