Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس،دوکروڑسے زائدمالیت کی اسمگل اشیاءاورگاڑیاں ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے مختلف کارروائیوں میںدوکروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءاوراگاڑیاں جبط کرلی ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے احکامات جاری کئے گئے تاہم ڈائریکٹرعرفان جاویدکی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹرسعدعطاربانی کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ سکندرخانزادہ،انٹیلی جنس آفیسرعدنان کفیل، خرم سعیدسے دیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے کراچی کے مختلف علاقوںمیں 11کارروائیوںکے دوران 37لاکھ98ہزارروپے مالیت کی 5065کلوگرام چھالیہ،4لاکھ 50ہزارمالیت کا 1125کلوگرام اجینوموتو،1کروڑ2لاکھ34ہزارمالیت کی تین اسمگل شدہ گاڑیوں میں شامل ٹویوٹاسرف جیپ،ٹویوٹامارک ایکس،4لاکھ مالیت کے جنریٹر،2لاکھ مالیت کا ایرانی نمک،ایرانی بسکٹ،2لاکھ 32ہزارمالیت کا ایرانی خشک دودھ،4لاکھ50ہزارمالیت کے ایرانی ٹائلز، 9لاکھ50ہزارمالیت کا غیرملکی کپڑاجبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 45لاکھ مالیت کی گاڑیاں ضبط کرلی ہیں۔ذرائع نے مزید بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے ضبط کی جانے والی اسمگل اشیاء،اسمگل گاڑیوں اورچھالیہ پر مجموعی طورپر 4کروڑ24لاکھ مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی تھی۔

 

 

 

 

 

Customs Intelligence Seize Smuggle Vehicles and Smuggle Goods

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button