کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی،انڈرانوائسنگ کے ذریعے کنسائمنٹ کی کلیئرنس ناکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے انڈرانوائسنگ کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کی ڈیوٹی ٹیکسزکی چوری ناکام بناتے ہوئے ملزمان میں شامل میسرزکریسنٹ انٹرنیشنل کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے جبکہ کنسائمنٹ کی کلیئرنس میں کسٹمزآفیسرکے ملوث ہونے کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کو اطلاع ملی کہ میسرزبی اوایم ایل آف ڈاک ٹرمینل سے انڈرانوئسنگ کے ذریعے اسپیکرکے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کی جاری ہے تاہم ڈائریکٹرعرفان جاوید نے ایڈیشنل ڈائریکٹرشیرازاحمد کو کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی ہدایات جاری کیں جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹراسدعلیم کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ الیاس احمد،انٹیلی جنس آفیسرمحمدحاتم بھیواورانٹیلی جنس آفیسرمحمداعجازنے میسرزکریسنٹ انٹرنیشنل کی جانب سے نیدرلینڈسے درآمدکئے جانے والے اسپیکرکے کنسائمنٹ دستاویزات کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہوکہ مزکورہ کمپنی نے فائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن کے ساتھ جعلی انوائسنگ جمع کروائی جس میں کنسائمنٹ کی درآمدی ویلیوپانچ لاکھ78ہزارروپے ظاہرکی جبکہ درست درآمدی ویلیو60لاکھ11ہزارتھی جس پر درآمدکنندہ نے 44لاکھ74ہزار880روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی کوشش کی ۔ذرائع نے بتایاکہ میسرزکریسنٹ انٹرنیشنل نے جعلسازی کرتے ہوئے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کرنے کی کوشش کی لیکن کسٹمزانٹیلی جنس کی مذکورہ ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کنسائمنٹس کی کلیئرنس روک کر لاکھوں روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری ناکام بناتے ہوئے کنسائمنٹ ضبط کرلیا۔ذرائع نے بتایاکہ بی اوایم ایل پر تعینات اپریزنگ آفیسرمنان اسلم نے درآمدکنندہ کی جانب سے فائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن کے مطابق تین مختلف ماڈل کے اسپیکرزکوایک ہی ماڈل کے اسپیکر کی ایگزامینشن رپورٹ بنائی گئی اورکنسائمنٹس کی کلیئرنس کی اجازت دی گئی جس سے قومی خزانے کو نققان پہنچانے کی کوشش کی اس امرکے پیش نظرانڈرانوائسنگ کے ذریعے کلیئرہونے والے اسپیکرکے کنسائمنٹ میں کسٹمزآفیسر سے بھی تفتیش کی جائے گی۔