کسٹمزانٹیلی جنس،بانڈڈویئرہاﺅس سےغیرقانونی طورپراسٹیل شیٹ کی فروخت. ی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے بانڈڈویئرہاﺅس سے اسٹیل اینڈآئرن شیٹ کوائل کے بھاری مقدارمیں چوری کوبے نقاب کرتے ہوئے درآمدکنندہ میسرزاسلام انجینئرنگ پرائیوٹ لمیٹڈکلیئرنگ ایجنٹ میسرزبشرہ انٹرپرائززکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس زاہد کھوکھرکو خفیہ اطلاع ملی کے کراچی میں قائم فاطمہ بانڈڈویئرہاﺅس سے اسٹیل کی بڑی مقدارچوری کی گئی ہے جس پر ڈائریکٹرجنرل زاہد کھوکھرکی جانب سے ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کراچی عرفان جاوید کو ہدایت جاری کی گئیںکہ میسرزفاطمہ بانڈڈویئرہاﺅس میں رکھے گئے سامان کی جانچ پڑتال کی جائے تاہم ڈائریکٹر کسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید نے ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی ،سپرنٹنڈنٹ محمدالیاس اوردیگرانٹیلی جنس افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے میسرزفاطمہ بانڈڈویئرہاﺅس میں رکھے گئے سامان کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ میسرزاسلام انجینئرنگ کی جانب سے 369میٹرک ٹن (51کوائل )پرائم کولڈرول اسٹیل شیٹ(میگنیٹیوٹائپ)27جون 2019 کو درآمد کیا گیا اور درآمد کیا جانے والااسٹیل میسرزفاطمہ بانڈڈویئرہاﺅس میں رکھاگیاتھا ۔ذرائع نے بتایاکہ میسرزاسلام انجینئرنگ کی جانب سے پرائم کولڈرول اسٹیل شیٹ کی درآمدپر ایس آراو 655کی سہولت کاناجائز فائدہ اٹھاکرڈیوٹی وٹیکسز کی چوری کی گئی تاہم مذکورہ درآمدکنندہ نے درآمدکئے جانے والے359میٹرک ٹن میں سے215میٹرک ٹن پرائم کولڈرول اسٹیل شیٹ غیرقانونی طورپر مارکیٹ میں فروخت کرکے قومی خزانے کو مجموعی طورپر1کروڑ16لاکھ80ہزارروپے کا نقصان پہنچایا۔ذرائع ے بتایاکہ اسلام انجینئرنگ کی جانب سے 3 کروڑ 57 لاکھ 93ہزارمالیت کاپرائم کولڈرول اسٹیل شیٹ کی کلیئرنس کے لئے ایس آراو655کی سہولت کا فائدہ اٹھاکردرآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ پر 2کروڑ54لاکھ85ہزارروپے کے ڈیوٹی وٹیکسزکی بجائے ایک کروڑ38لاکھ5ہزارروپے کی ادائیگی کی گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ کسٹمزانٹیلی جنس کی چھاپہ مارٹیم نے بانڈڈویئرہاﺅس میں رکھے ہوئے باقی مانندہ 144میٹرک ٹن پرائم کولڈرول اسٹیل شیٹ ضبط کرتے ہوئے میسرزاسلام انجینئرنگ کے ڈائریکٹر،کلیئرنگ ایجنٹ میسرزبشرہ انٹرپرائزز،میسرزریکوایسوسی ایٹ (بروکر)گل احمددیوان ، عبداللہ دیوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
Customs Intelligence seize steel Sheets from Bonded Warehouse which is illegally sold out