Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس لاکھوں روپے مالیت کی شراب ضبط کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی شراب ضبط کرلی۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاویدکوخفیہ اطلاع ملی کہ کلفٹن کے علاقے میں شراب اسمگل کرنے کی کوشش کی جاری ہے جس پر ڈائریکٹرعرفان جاوید نے ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی کو شراب کی اسمگلنگ روکنے کی ہدایات جاری کیں۔ذرائع نے بتایاکہ ڈپٹی ڈائریکٹرکی سربراہی میں پرنسپل اپریزرارشادشاہ اوردیگرانٹیلی جنس افسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے کلفٹن کے علاقے بدرکمرشل پر گاڑیوں کی نگرانی شروع کردی تاہم ایک گاڑی سے شراب کی بوتلیں اتاری جارہی تھیں جب چھاپہ مارٹیم وہاں پہنچی توگاڑی کا ڈرائیورشراب کی بوتلیں چھوڑ کرفرارہوگیاجیسے دوسری گاڑی میں لوڈکرکے لے جاناتھالیکن کسٹمزانٹیلی جنس کی چھاپہ مارٹیم کے بروقت پہنچنے پر شراب کی اسمگلنگ نہیں کی جاسکی۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے شرا ب قبضے میں لی تاہم پکڑی جانے والی62شراب کی بوتلوں میں 21جے اینڈبی وسکی ،11ٹیچروسکی،8کاٹوس وسکی،7وائٹی ایندمیکے وسکی،6ہائی لینڈکوئن وسکی،9ابسولیوٹ وڈکاکی بوتلیںجبکہ 96کین کارلبرگ بیئراور24کین میکس بیئربرآمدہوئے جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔

 

 

 

 

Customs Intelligence Seize Whisky

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button