جیری ڈناٹاکا کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر کسٹم ڈیوٹی چوری کرنے کا انکشاف
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ایئرپورٹ پرقائم ٹرمینل جیری ڈناٹاکا مس ڈیکلریشن کے ذریعے کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر کسٹم ڈیوٹی چوری کئے جانے کا انکشاف ہواہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانوسٹی گیشن کے ڈائریکٹرجنرل کو خفیہ اطلاع ملی کے جیری ڈناٹاکی جانب سے اسٹیل شیڈ کے کنسائمنٹس کومس ڈیکلریشن کے ذریعے کلیئرکرواکرکسٹم ڈیوٹی کی چوری کی گئی ہے تاہم ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ثمینہ تسنیم زہرہ نے ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی اورڈپٹی ڈائریکٹرتوصیف امان گرچانی کو ہدایت جاری کیں کہ جیری ڈناٹاکی جانب سے کلیئرکئے جانے والے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی جائے جس پر مذکورہ آفیسراوردیگرافسران نے جیری ڈناٹاکی جانب سے کلیئرکئے جانے والے اسٹیل شیڈکے کنسائمنٹس کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ مذکورہ ٹرمینل کی جانب سے ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ سے اسٹیل شیڈکے چارکنسائمنٹس اوراپریزمنٹ ویسٹ سے ایک کنسائمنٹ کی کلیئرنس کروائی گئی جس میں پی سی ٹی 9931-0000کے تحت کسٹمزڈیوٹی کی چھوٹ کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایاگیا۔کسٹمزانٹیلی جنس ذرائع کاکہناہے کہ جیری ڈناٹاکی جانب سے درآمدکئے جانے والے پری فیبریکیٹیڈاسٹیل شیڈپر کسٹم جنرل آڈٹ نمبر8/2009کے تحت کسٹمزڈیوٹی کی چھوٹ لاگونہیں ہوتی لیکن جیری ڈناٹانے غلط طریقہ کاراختیارکرتے ہوئے کسٹمزڈیوٹی کی ادائیگی نہیں کی جس سے قومی خزانے کو مجموعی طورپر 20لاکھ 93ہزارروپے کا نقصان پہنچا۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کے افسران کی جانب سے جیری ڈناٹاپر کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی گئی درآمدکئے جانے والے 694میٹرک ٹن پری فیبریکیٹیڈاسٹیل شیڈمیں سے 380میٹرک ٹن استعمال ہوچکا تھا جبکہ باقی ماندہ میٹریل کو کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے ضبط کرلیاگیاہے ۔