Anti-Smuggling
کسٹمزانٹیلی جنس نے 5کروڑسے زائد کی اسمگل گاڑیاں اورکپڑاضبط کیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ستمبر2017کے دوران 5کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل گاڑیاں ،کپڑاسمیت دیگراشیاءضبط کیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس نے ستمبر2017کے دوران3کروڑ6لاکھ10ہزارمالیت کا 67ہزارکلوگرام کپڑا،ایک کروڑ24لاکھ 52ہزارمالیت کی اسمگل گاڑیاں میں شامل دو ٹویوٹا لینڈکروزر,ایک بی ایم ڈبلواورسوزوکی راوی،15لاکھ40 ہزارمالیت کا20ہزارلیٹرڈیزل اور14لاکھ45ہزارمالیت کے گٹکے کے 540بیگ ضبط کئے،جبکہ مذکورہ ضبط کی جانے والی گاڑیوں،کپڑا،ڈیزل پرچوری کئے جانے والے ڈیوٹی وٹیکسز کی مالیت 5کروڑ28لاکھ 44ہزار471روپے بتائی گی ہے۔