اسٹیل کنسائمنٹ کی غیرقانونی کلیئرنس اورٹیکس چوری میں اسسٹنٹ کلکٹراورایگزمن آفیسرملوث
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے کلیئرکئے جانے والے اسٹیل کے کنسائمنٹس پر ٹیکس چوری بے نقاب کرتے ہوئے ملزمان میں شامل میسرزمحموداسٹیل فرننس کے مالک شیخ محمد الحق ،کلیئرنگ ایجنٹ میسرزریلکس انٹرنیشنل کےے مالک سکندرمرزااسسٹنٹ کلکٹرعمرلطیف ،ایگزامن آفیسروقارخان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس یعقوب ماکوکو خفیہ اطلاع ملی کہ پورٹ قاسم پردبئی سے میسرزمحموداسٹیل فرننس کی جانب سے اسٹیل کا کنسائمنٹ درآمدکیاگیاہے جس کی درآمدی ویلیوکم ظاہرکرکے کلیئرکرنے کی کوشش کی جارہی جس پر جس پر ڈائریکٹریعقوب ماکو نے ڈپٹی ڈائریکٹرعدنان رفیق کی سربراہی میں انٹیلی جنس آفیسرعبدالرشید،انٹیلی جنس آفیسرخرم حسین پر مشتمل ٹیم کوفوری طورپرکنسائمنٹ کی کلیئرنس روکنے کے احکامات جاری کئے تاہم مذکورہ ٹیم نے کنسائمنٹ کو روک کراس کی دوبارہ جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ کنسائمنٹ کی درآمدی ویلیو85لاکھ 80ہزارروپے ظاہرکی جبکہ کنسائمنٹ کی درست درآمدی قیمت ایک کروڑ45لکاھ 42ہزارروپے تھی تاہم درآمدکنندہ نے کلیئرنگ ایجنٹ اورکسٹمزافسران کے ساتھ مل کر 90لاکھ22ہزار سے زائد مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسز کی چوری کی کوشش کی ۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس نے کنسائمنٹ کی کلیئرنس روک کرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔