محکمہ کسٹمز،گریڈ17تاگریڈ20کے افسران کے تبادلے
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے محکمہ کسٹمزسے تعلق رکھنے والے گریڈ17تاگریڈ20کے افسران کے تبادلوں وتقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔ایف بی آرکے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20کے عرفان الرحمن خان کو کلکٹرانفورسمنٹ کوئٹہ کے ساتھ این این ڈی اے کی ذمہ داریاں بھی دی گئی ہیں جبکہ شفیق احمد لاڈکی کو کلکٹرجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی،گریڈ 19کے شیرازاحمد کو ڈائریکٹر(اوپی ایس)پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی،رحمت اللہ وستروکو ڈائریکٹراین این ڈی اے کراچی،عامرنوازحمیدکو کلکٹر(اوپی ایس)ایکسپورٹ پورٹ قاسم،ڈاکٹرنعمان خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹرڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کوئٹہ،فہدعلی چوہدری کوایڈیشنل کلکٹرانفورسمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان،جنیدعثمان اکرم کو ایڈیشنل کلکٹر، نفورسمنٹ لاہور،احسان اللہ شاہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر،ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآباد،صابرجمال ایڈیشل کلکٹرایڈجیوڈکیشن کراچی،مس عنیقہ افضال کو ایڈیشنل ڈائریکٹر،آئی اوسی اولاہور،گریڈ18کے شاہ فیصل ڈپٹی کلکٹرکوئٹہ کلکٹریٹ،ملک محمداحمد کو ڈپٹی کلکٹرایڈجیوڈکیشن کوئٹہ،حمیرخان کوڈپٹی کلکٹر،انفورسمنٹ لاہور،محمداحمدرضوان کو ڈپٹی ڈائریکٹر،انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن پشاور،مس عائشہ رحمن کو ڈپٹی ڈائریکٹراین این ڈی اے اسلام آباداورگریڈ17کے محمدسلیم کو اسسٹنٹ کلکٹرانفورسمنٹ کوئٹہ،ناصراقبال اسسٹنٹ کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ لاہور،چوہدری بابرکبیراسسٹنٹ کلکٹر،اپریزمنٹ کوئٹہ،اعجازاخترکو اسسٹنٹ کلکٹرجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے عہدوں پرتعینات کیاگیاہے۔