Exclusive Reports

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکھپیوں کے ساتھ اسمگلنگ میں کسٹمزافسران ملوث

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلکٹریٹ آف کسٹمزجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھپیوں کے ذریعے کی جانے والی اسمگلنگ میں کسٹمزافسران کے ملوث ہونے کے انکشاف پرکسٹمزآفیسرشبیراحمد،میسرزبورن ایئر کوریئر سروسز اورسلیم نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے جبکہ کسٹمزآفیسرعلی محمدسومروکوایگزامنیشن آفیسرشبیراحمدکا ساتھ دینے پر ڈیوٹی آف کیاگیاہے اور علی محمدسومروکی تنزلی کرتے ہوئے یوڈی سی بنادیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق میسرزبورن ایئر کوریئرسروسزکے ذریعے ایک کنسائمنٹ درآمدکیاگیاجس میں بچوںکے کپڑے اورکتابیں ظاہرکرکے لیب ٹاپ ،اسمارٹ واچ سمیت دیگراشیاءکلیئرکرنے کی کوشش کی گئی جس میں کویئرسروسزاوردرآمدکنندہ نے کسٹمزآفیسرشبیراحمدکے ساتھ مل کرقومی خزانے کو 60لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکو چونا لگایا،کسٹمزآفیسرنے درآمدکنندہ سے اس کا م کے عوض مبینہ طورپر 5لاکھ روپے کی رقم وصول کی تھی .ذرائع نے بتایاکلکٹرڈاکٹرندیم میمن کوخفیہ اطلاع ملی کہ کوریئرسروسزکے ذریعے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ کو مس ڈیکلریشن کے ذریعے کلیئرکرکے کنسائمنٹ پر60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرنے کنسائمنٹ کو فوری طورپر روک کراس کی جانچ پڑتال کے احکامات جاری کئے جس پر ایڈیشنل کلکٹراسداللہ لارک نے کنسائمنٹ کو روک کراس کی جانچ پڑتال کی توکنسائمنٹ کو مس ڈیکلریشن کے ذریعے کلیئرکرکے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی جارہی تھی۔ذرائع کاکہناہے کہ میسرزایئربون کوریئرسروسزنے جان بوجھ درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ کو غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے کلیئرکروانے کی کوشش کرکے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی اوراس چوری میں ایئرپورٹ کلکٹریٹ میں تعینات کسٹمزافسران نے بھی اپنا بڑاحصہ ڈال کرقومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جبکہ محکمہ کسٹمزمیںافسران کو اس لئے تعینات کیاجاتاہے کہ وہ ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی روک تھام کریںلیکن کسٹمزافسران رشوت کے چند پیسوں کی خاطرقومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتتے بلکہ قومی خزانے کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے میں سب سے آگے رہتے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ ایگزامینشن آفیسرشبیراحمدکی جانب سے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی گئی اورمزکورہ کسٹمزآفیسرنے میسرزایئربورن کوریئرسروسزکی سے ظاہرکی گئی اشیاءکو درست قراردیاگیاجبکہ تصدیق کرتے ہوئے ایگزامیشن رپورٹ گڈزڈیکلریشن کے مطابق بنائی گئی اوردرآمدکنندہ کو60لاکھ روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایاگیا۔علاوہ ازیں ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے ونگ ایکسپریس کوریئرسروسزجعلی دستاویزات کے ذریعے ممنوعہ اشیاءکلیئرکرنے کی کوشش کی گئی جس پر 96لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ کلکٹریٹ آف کسٹمزجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کلکٹرڈاکٹرندیم میمن کی تعیناتی کے بعد سے اسمگلنگ کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اپنائی گئی ہے اورجے آئی پی اے پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کھپیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کردیاگیاہے اس سلسلے میں کلکٹریٹ کی جانب سے اسمگلنگ میںملوث عناصرکے خلاف اکتوبر2022میں 18مقدمات درج کرکے ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میںلائی گئی ہے ،کلکٹریٹ نے عدم برداشت کی پالیسی اختیارکرتے ہوئے اکتوبر2022میں 12کروڑسے زائد مالیت کا اسمگل کیاجانے والی سامان ضبط کیاجس پر 5کروڑسے زائدمالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button