محکمہ کسٹمزپشاورنے افغانستان سے اسلحہ اورگولہ باروردکی اسمگلنگ ناکام بنادی
پشاور(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزپشاورنے افغانستان سے پاکستان اسمگل کی جانے والی اسلحہ اورگولہ باروردکی بھاری مقدارمیں اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ پشاور اشفاق احمدکو خفیہ اطلاع ملی کے افغانستان سے بھاری مقدارمیں اسلحہ وگولہ بارودکی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹراشفاق احمدکی جانب سے ایڈیشنل کلکٹررضوان کی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹرحماداحمداوردیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ،محکمہ کسٹمزکی چھاپہ مارٹیم نے نگرانی کے دوران ایک گاڑی کو روک کراس کی جانچ پڑتال شروع کی تاہم افغانستان سے پاکستان کے لیے کوئلے سے لدی گاڑی کی والی خصوصی ڈیزائن کیاگیاتھامذکورہ گاڑی کو این ایل سی ا سکینرسے اسکین کیاگیاتواس میں غیرمعمولی اسکین امیج پائے گئے اسکین شدہ تصاویرسے پتہ چلاکہ گاڑی کوخصوصی ڈیزاین کرکے اس میں اسلحہ اورگولہ بارودکی اسمگلنگ کی جارہی تھی۔
اسکین سے یہ بھی پتہ چلاکہ گاڑی کو دھاتی چادروں سے اچھی طرح سے ویلڈکیاگیاجیسے ویلڈمشین اورہتھوڑے کی مدسے کھولاگیادھاتی شیٹ کو ہٹانے کے بعد اس سے بھاری مقدارمیں اسلحہ جس میں 88عدد12بورکی بندوق جس کی مالیت 90لاکھ68ہزارروپے،600عدد12بورکے کارتوس جس کی مالیت ایک لاکھ80ہزارروپے،جبکہ 11ہزارکلوگرام کوئلہ برآمدہوا۔ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹمزنے کارروائی کے دوران ایک افغانی باشندے عبدالقادرکو گرفتارکیاگیاجس سے تفتیش کی جارہی ہے تاکہ اسلحہ کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔