جی ڈی پراسس میں تاخیرکرنے پر اپریزنگ آفیسرزاورپرنسپل اپریزرزکے خلاف کارروائی کا فیصلہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)درآمدی کنسائمنٹس کی گڈزڈیکلریشن (جی ڈی)کو اگلے مرحلے تک پراسس میں بلاجوازتاخیرکرنے پر پرنسپل اپریزرزاوراپریزنگ آفیسرز کو وارنگ جاری کردی گئی ہیںتاہم عمل درآمدنہ کرنے پر پرنسپل اپریزرزاوراپریزنگ آفیسرکے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کرتے ہوئے پہلی مرتبہ میں ان کومتنبہ کیاجائے گااوردوسری مرتبہ ان کے پرفارمنس الاﺅنس تین ماہ کے لئے روک کئے جائیں گے جبکہ تیسری مرتبہ غفلت برتنے پر مذکورہ افسران کو ڈیوٹی آف کرکے ان کو چارج شیٹ جاری کی جائے گی تاکہ ان کےخلاف محکمہ جاتی کارروائی کا آغازکیاجاسکے۔ محکمہ کسٹمزکی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ درآمدی کنسائمنٹس کی جی ڈی کو پرنسپل اپریزرزاوراپریزنگ آفیسرزکی جانب سے بلاجوازتاخیرکی جارہی تھی جس نے نتیجے میں کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں زیادہ وقت لگ رہاتھا تاہم محکمہ کسٹمزنے اس امرکامشاہدہ کیاکہ پرنسپل اپریزرزاوراپریزنگ آفیسرکی جانب سے درآمدی کنسائمنٹس کی گڈزڈیکلریشن کواگلے مرحلے تک بھیجنے کے لئے بلاجوازتاخیرکی جارہی ہے جس کے باعث کنسائمنٹس کی کلیئرنس تعطل کا شکارہونے سے درآمدکنندگان کو مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے۔تاہم تمام مشاہدات کے بعد محکمہ کسٹمزنے اپریزنگ آفیسرکو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ اپنی ڈیوٹی کے اوقات کے اختتام پر روزانہ کی بنیادپر متعلقہ گروپ کے اسسٹنٹ کلکٹرکو پورے دن میںپرنسپل اپریزرزکو بھجی جانے والی گڈزڈیکلریشن کی تفصیل فراہم کرے گااسی طرح پرنسپل اپریزرزمتعلقہ گروپ کے ایڈیشنل کلکٹرکو پورے دن میںاسسٹنٹ کلکٹرکو بھجی جانے والی گڈزڈیکلریشن کی تفصیل فراہم کرے گاجس سے ان امراکا اندازہ کیاجائے گاکہ افسران نے پورے دن میں کتنے کنسائمنٹس کی فوری کلیئرنس کی ہے۔