Anti-Smuggling

موبائل اسمگلنگ :میسرزڈی جی کام کے سی ایف اوکی ضمانت منسوخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے ایک بنگلے سے میسرزڈی جی کام (کیوموبائل )کے ایک ارب 20کروڑمالیت کے 78ہزارسے زائد موبائل فون برآمدکرکے مذکورہ کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاتھا تاہم ایف آئی آرمیںکسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے موبائل کی اسمگلنگ میں ڈی جی کام ٹریڈنگ کمپنی کے ذیشان اختر،ذیشان یوسف ،میسرزڈی جی کام کے سی ایف او بابرسلطان اورایڈمن منیجرمحمداحمدکو نامزدکیاتھاجس پر مڈکورہ تینوں ملزمان نے عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری کروالی تھی لیکن ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس نے عدالت میںگذشتہ دنوں میسرزڈی جی کام کے سی ایف او بابرسلطان کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کئے جس پر عدالت نے بابرسلطان کی ضمانت منسوخ کردی ،اور کسٹمزانٹیلی جنس نے بابرسلطان کو گرفتارکرتے ہوئے عدالت سے کا ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے درخواست دائرکردی ہے جبکہ ایڈمن منیجرمحمداحمدکو جیل بھیج دیاگیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button