سندھ ریونیوبورڈکے ای پورٹل کی اپ گریڈیشن، سیلزٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں تاخیر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ریونیوبورڈکے ای پورٹل کی اپ گریڈیشن کی وجہ سے ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں تاخیرکا سامناکرناپڑرہاہے اس سلسلے میں کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن نے سندھ ریونیوبورڈکے حکام سے درخوست کی ہے کہ ای پورٹل کی بحالی تک سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے ۔ کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن نے پریس ریلیز کے ذریعے بتایا کہ9 اگست 2023سے سندھ ریونیو بورڈای پورٹل پرسیلز ٹیکس ریٹرن کی فائلنگ اس کی اپ گریڈیشن کی وجہ سے نہیں ہورہی۔ایسوسی ایشن کی جانب سے فوری طور پر ایس آر بی کے حکام کے سامنے اٹھایا اور درخواست کی کہ سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں ویب پورٹل کی بحالی تک توسیع کی جائے۔کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کی درخواست پر سندھ کی ای ڈیپازٹ کی آخری تاریخ میں17اگست 2023 جبکہ ای فائلنگ سیلز ٹیکس ریٹرن بھی 21 اگست 2023 تک کی توسیع کی گئی ہے۔ سندھ ریونیوبورڈ کی جانب سے سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کے باوجودای پورٹل اب بھی درست نہیں ہواہے ۔کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن نے سندھ ریونیو بورڈ کے ای پورٹل کی بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی درخواست کی ہے تاکہ ممبران اپنا سیلز ٹیکس ادا کریں اور ماہانہ سندھ سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کریں۔