Breaking NewsEham KhabarExclusive Reports

پاکستان اور عراق کے درمیان دہرے ٹیکس اور ٹیکسوں کی چوری روکنے کے لئے معاہدہ۔

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر،)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جمہوریہ عراق کے ساتھ آمدنی اور سرمایہ پر دہرے ٹیکسوں اور ٹیکسوں کی چوری روکنے کے معاہدہ پر مذاکرات شروع کیۓ۔ اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے وفود کے درمیان سات سے نو اگست تک بات چیت کا پہلا دور اسلام آباد میں ہوا۔ دونوں ممالک کے وفود کے سربراہوں نے بات چیت اور تفصیلی صلاح مشورے کے بعد معاہدہ پر دستخط کردیئے۔اس معاہدہ کی رو سے نہ صرف دونوں ملکوں کے باشندوں کو آمدنی پر دہرے ٹیکسوں سے نجات مل سکے گی بلکہ دو طرفہ اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہو سکے گا۔ مزید برآں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بھی فروغ ملے گا۔ اس معاہدہ کا اطلاق سرحد پار کاروباری ٹرانزیکشنز، منافع، انٹرسٹ، رائلٹیز کی ادائیگی اور تیکنیکی خدمات کے معاوضہ اور خودکار ڈیجیٹل سروسز سے ہونے والی آمدنی وغیرہ پر لاگو ٹیکسیشن کے قواعد پر ہوگا۔دونوں ممالک کے ٹیکس دہندگان کو دہرے ٹیکسوں سے نجات ملے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button