Breaking NewsEham KhabarExclusive Reports

لاہورڈرائی پورٹس پر مس ڈیکلریشن کے ذریعے کنسائمنٹس کی کلیئرنس ،کروڑوں روپے ماہانہ کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری

لاہور(اسٹاف رپورٹر)لاہورمیں قائم ڈرائی پورٹس پر درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس مس ڈیکلریشن کے ذریعے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی جاری ہے جس سے قومی خزانے کوکروڑوں روپے مالیت کے محصولات کا نقصان برداشت کرناپڑرہاہے جبکہ ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کے لئے لاہورڈرائی پورٹس پر تعینات کسٹمزافسران وعملہ مبینہ طورپر درآمدکنندگان کاساتھ دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق لاہورمیں قائم ڈرائی پورٹس پر درآمدہونے والے فوڈاسٹف،پرفیوم، کاسمیٹکس،سولرپینل اورمختلف اشیاءکے کنسائمنٹس کی کلیئرنس گلاس بال ،چائناکلے سمیت دیگرکم ویلیووالے آئٹمزظاہرکرکے لاکھوں روپے فی کنٹینرکے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ ڈرائی پورٹس پر تعینات کسٹمزافسران وعملہ درآمدکنندگان کے ساتھ مل کرغیرقانونی کام کرکے کروڑوں روپے ماہانہ کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کروائی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button