کسٹمزانٹیلی جنس ، کروڑوں روپے مالیت چھالیہ ،اوردیگر اشیاءتلف کرنے کی تقریب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس انویسٹی گیشن کراچی کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں 90کروڑسے زائد مالیت کی ضبط شدہ ممنوعہ اشیاءتلف کرنے کی تقریب کاانعقادکیاگیا۔تقریب کے موقع پرکسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے61کروڑ49لاکھ مالیت کی473000کلوگرام چھالیہ ، 12کروڑمالیت کے160 سگریٹ کے کارٹن، 5 کروڑ 15 لاکھ41ہزارمالیت کے انڈین گٹکے کے3436112پیکٹ،2کروڑ72لاکھ مالیت کے نسوارکے2726500پیکٹ، 7کروڑسے زائد مالیت کے شیشہ فلورکے164610پیکٹ ، 2145کلوگرام پوپی سیڈتلف کی گئی۔ تقریب کے موقع پرڈائریکٹر کسٹمزانٹیلی جنس خلیل ابراہہم یوسفانی نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کے افسران اوراہلکاروں نے اپنی جان کی پرواکئے بغیر موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھاتے ہوئے بے شمارکارروائیاںکی گئیں جس میںکروڑوں روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کی گئیںجنھیں نذرآتش کیا گیاہے۔اس موقع پرایڈیشنل ڈائریکٹررانا تسلیم، ایڈیشنل ڈائریکٹرغلام نبی کمبو،ڈپٹی ڈائریکٹرامجدراجپر،ڈپٹی ڈائریکٹرتوصیف امان گورچانی،سپرنٹنڈنٹ سعیدفاروقی ،انٹیلی جنس افسران ارشاد علی ،یاورعباس سمیت انٹیلی جنس اوراہلکاروں کی بڑی تعدادنے شرکت کی جبکہ کرنل لیاقت اورایس ایچ او گڈاپ تھانے نے بھی شرکت کی۔