ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس فیض احمدکی گریڈ22میں ترقی
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس فیض احمدکی گریڈ21سے گریڈ22میں ترقی کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے ،ایف بی آرنے نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ کسٹمزسے تعلق رکھنے والے دوافسران ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس فیض احمداورممبرکسٹمزآپریشن مکرم جاہ انضاری کی گریڈ21سے گریڈ 22میں ترقی کردی گئی ہے تاہم ترقی پانے والے دونوں افسران اپنی موجودہ پوسٹ پر ذمہ داریاں انجام دیںگے،ایف بی آرکی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہاگیاہے کہ ممبرکسٹمزآپریشن اورڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس کی پوسٹ کو 22گریڈکے مساوی کردیاگیاہے۔اگر افسران اس نوٹیفکیشن کے اجراءسے پہلے پرفارمنس الاو¿نس لے رہے ہیں تو وہ ترقی پر یہ الاو¿نس جاری رکھیں،ایف بی آرکی جانب سے جاری کئے جانے والے ایک اورنوٹیفکیشن کے مطابق ان لینڈریونیوسے تعلق رکھنے والے گریڈ21کے سیدندیم حسین رضوی اورمحمدندیم آصف کی گریڈ22میں ترقی کردی گئی ہے۔