نیب اور ایف آئی اے لاہور کاڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس کے خلاف تحقیقات کا آغاز
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیب اورفیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کے خلاف تحقیقات کا آغازکردیاہے اس سلسلے میں نیب نے ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کے عائد الزامات کا ریکارڈطلب کرلیاہے ۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس شوکت علی کے خلاف ایک سابق افسرکی شکایت پر نیب اورایف آئی اے لاہورنے باقاعدہ تحقیقات کا آغازکردیاہے ۔ذرائع کے مطابق ڈی جی کسٹمزانٹیلی جنس پر کرپشن اوراختیارات کا ناجائزاستعمال کرنے اورپرائیویٹ افرادکو کسٹمزانٹیلی جنس میںرکھنے نیب نے تدتحیققات شروع کی ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کی جانب سے گزشتہ دو برسوں کے دوران کی جانیوالی کارروائیوں اور کسٹم انٹیلی جنس کے اسٹاف کی تفصیلات نیب حکام کو فراہم کی گئی ہیںجس سے اس امر کی نشاندہی کی جائے گی کہ کسٹمزانٹیلی جنس نے گذشتہ دوسال کے دوران پکڑے جانے والے مختلف اشیاءکے کنسائمنٹس کورشوت کے عوض تونہیں چھوڑاگیا۔ذارئع نے بتایاکہ ایف آئی اے کی جانب سے ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس کے بیرون ملک سفرکرنے کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں جس کے تحت ڈی جی کسٹمزانٹیلی کی جانب سے کیاجانے والا سفری ریکارڈ مرتب کیاجائے گا