اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی کارروائی ،ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے دو کارروائیوںمیں لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ ڈیزل ضبط کرلیا۔ذرائع کے مطابق کلکٹرماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوڈاکٹرافتخاراحمدکو خفیہ اطلاعات ملی کے ہینوٹرک اورآئل ٹینکرمیں ڈیزل کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر کلکٹرپریونٹیوافتخاراحمدنے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھاپہ مارٹیم کوہدایات جاری کیں کہ ہائی وے پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جائے تاہم چھاپہ مارٹیم نے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی تاہم ایک ہینوٹرک کو شیرشاہ پل کے قریب روک کر اس کی تلاشی لی گئی توٹرک میں سیب رکھے ہوئے تھے جبکہ پیچھے کی طرف ایک ٹنکی رکھی ہوئی تھی جس میں8لاکھ 28ہزار مالیت کا9200لیٹرایرنی ڈیزل اسمگل کیاجارہاتھاتاہم جیسے محکمہ کسٹمزنے ضبط کرتے ہوئے ایف آئی آردرج کرلی ہے ،علاوہ ازیں پریونٹیو کلکٹریٹ نے آرسی ڈی ہائی وے پرایک اورکارروائی کرتے ہوئے 15لاکھ 49ہزارمالیت کے 17215لیٹرایرانی ڈیزل ضبط کیالیاہے۔