Exclusive Reports

کسٹمز حکام نے ڈپلومیٹک کنسائمنٹس کی نگرانی سخت کردی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ کسٹمز نے گرین چینل سے کلیئر ہونے والے ڈپلومیٹک کنسائمنٹش کی نگرانی سخت کردی ہے۔ اس سلسلے میں ڈپلومیٹک کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے اوریجنل استثنیٰ سرٹیفکیٹ کا ظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا گیاہے۔ ایم سی سی اپریزمنٹ ویسٹ نے ڈپلومیٹک کارگو کی کلیئرنس کے لئے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ استثنیٰ سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈپلیکیٹ کاپی کی صورت میں کلکٹریٹ کی جانب سے این او سی جاری کرنا بھی لازمی قرار دے دیا ہے۔ ٹرمینل آپریٹرز کو اس سلسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خود سے ڈپلومیٹک کنسائمنٹس کو گیٹ آﺅٹ نہ کریں اور کلیئرنس کی صورت میں متعلقہ کسٹمز افسران سے اجازت ضرور لیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں ڈپلومیٹک کنسائمنٹس کی آڑ میں ڈیوٹی اور ٹیکس کی رعایت کا غیر قانونی طور پر فائدہ اٹھایا گیا ہے جس میں جعلی استثنیٰ سرٹیفکیٹ جمع کروائے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button