Afghan Transit Trade

ڈائریکٹریٹ ٹرانزٹ ٹریڈ کونیٹو ایساف کارگو کی نگرانی کے اختیارات مل گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے قوانین میں نمایاں تبدیلی کرتے ہوئے ڈائریکٹریٹ جنرل ٹرانزٹ ٹریڈ کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ، ٹرانس شپمنٹ اور نیٹو، ایساف کے کنٹینرز کی نقل و حمل کی نگرانی کی اجازت دے دی ہے۔ ایف بی آر نے اس سلسلے میں ایس آر او 609(I)2020 جاری کردیا ہے۔ اس ایس آر او کے مطابق DGTT کا ہیڈ آفس کراچی کسٹمز ہاﺅس میں ہوگا جبکہ اس ڈائریکٹریٹ کی ذمہ داری میں قومی اور بین الاقوامی قوانین پر عملدرآمد شامل ہے۔ ڈائریکٹریٹ کو تمام کسٹمز ہاﺅس پر ٹرانزٹ ٹریڈ اور ٹرانس شپمنٹ کے حوالے سے نگرانی کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ ایس آر او کے مطابق ڈائریکٹریٹ کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کارگو کی اسکیننگ کی اجازت ہوگی۔ ڈائریکٹریٹ کو ٹریکنگ ڈیوائس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کے بھی اختیارات دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹریٹ جنرل ٹرانزٹ ٹریڈکو ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اور فری زون سے نکلنے والے کارگو کی نگرانی کے بھی اختیارات دیئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button