مصنوعی زیورات سمیت دیگرمصنوعات کی ویلیوایشن رولنگ میں چارسال سے ردبدل نہ کرنے سے قومی خزانے کو بھاری نقصان کاسامنا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیوایشن کی جانب سے مصنوعی زیورات(میٹل) ،ہیرایساسریز،پلاسٹک جیولری،پلاسٹک وگلاس بیڈس کے درآمدی ویلیومیں چارسال سے ردبدل نہیںکیاجارہاجس کے باعث قومی خزانے کو بھاری نقصان برداشت کرناپڑرہاہے جبکہ کسٹمزقوانین کے مطابق ویلیوایشن رولنگ میں ہرتین ماہ بعدردبدل کرنالازمی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیوایشن نے گلاس بیڈس کی ویلیوایشن رولنگ کااجرائ2016،مصنوعی زیورات کی ویلیوایشن رولنگ کااجرائ2017،پلاسٹک بیڈس کی ویلیوایشن رولنگ کااجرائ2016اورہیئرایساسریز کی ویلیوایشن رولنگ کااجرائ2016میں کیاگیاتھااورمحکمہ ویلیویشن کی جانب تین سے چارسال کا عرصہ گذرنے کے باوجودمذکورہ آئٹمزکی ویلیوایشن رولنگ میں ردوبدل نہیں کیاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ مزکورہ آئٹمزکی ویلیوایشن رولنگ میں ردوبدل نہ کرنے کے لئے ایک وکیل کے ذریعے رقوم کی وصولی کی جاتی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ مصنوعی زیورات سمیت دیگرمصنوعات کی کلیئرنس چارسال پرانی ویلیوایشن رولنگ کے تحت تین تاچارڈالر میں کی جارہی ہیں۔