سال2022جنوری تادسمبرکے دوران ڈالر کی قدرمیں50روپے اضافہ ہوا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جنوری 2022سے دسمبر2022کے دوران ڈالر کی اونچی اوڑان ہی رہی زیرتبصرہ مدت کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں49.90روپے اوراوپن مارکیٹ میں 55.20روپے کا اضافہ ہواجوکہ پاکستان کی 75سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک سال کے دوران ڈالرکی قدرمیں اس طرح اضافہ ہواہے ۔اعدادوشمارکے مطابق جنوری 2022میں ایک امریکی ڈالرکے انٹربینک ریٹ 176.60روپے اوراوپن مارکیٹ میں177.50روپے ،فروری 2022میں ڈالرکے انٹربینک ریٹ177.50روپے اوراوپن مارکیٹ میں178روپے، مارچ 2022میں ڈالرکے انٹربینک ریٹ 183.55روپے اوراوپن مارکیٹ میں184.50روپے،اپریل 2022میں ڈالرکے انٹربینک ریٹ 185.50روپے اوراوپن مارکیٹ میں186.50روپے،مئی2022میں ڈالرکے انٹربینک ریٹ 198.40روپے اوراوپن مارکیٹ میں197روپے، جون2022میں ڈالرکے انٹربینک ریٹ 204.40روپے اوراوپن مارکیٹ میں202.50روپے، جولائی2022میں ڈالرکے انٹربینک ریٹ 239.50روپے اوراوپن مارکیٹ میں240روپے، اگست2022میں ڈالرکے انٹربینک ریٹ 218روپے اوراوپن مارکیٹ میں216.50روپے، ستمبر2022میں ڈالرکے انٹربینک ریٹ 228.60روپے اوراوپن مارکیٹ میں227.50روپے، اکتوبر2022میں ڈالرکے انٹربینک ریٹ 220.30روپے اوراوپن مارکیٹ میں225روپے، نومبر2022میں ڈالرکے انٹربینک ریٹ 224روپے اوراوپن مارکیٹ میں229.25روپے،دسمبر2022میں ڈالرکے انٹربینک ریٹ 226.50روپے اوراوپن مارکیٹ ریٹ 233.20روپے رہے جبکہ جنوری تادسمبر2022کے دوران یوروکی قدرمیں 63.60روپے ،پاﺅنڈکی قدرمیں 61روپے ،سعودی ریال کی قدرمیں18.50روپے ،یواے ای درہم کی قدرمیں 20.30روپے ،آسٹریلوی ڈالرکی قدرمیں 38.70روپے ،کینیڈین ڈالرکی قدرمیں 43.60روپے کااضافہ ہوا۔