Eham Khabar
پانچ ہزار سے کم مالیت کی اشیاءڈیوٹی فری کے لئے قوانین جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 5 ہزار تک مالیت کے سامان کی ڈیوٹی فری کلیئرنس کیلئے قوانین جاری کردیئے ہیں۔ یہ قوانین پوسٹل سروس اور کوریئر سروس کے ذریعہ منگوائے سامان کے لئے ہے۔ ایف بی آر نے ان قوانین کے لئے ایس آر او 886(I)2020 جاری کردیا ہے۔ ان قوانین کے لئے کسٹمز رولز 200 میں ترمیم کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ حکومت نے بجٹ 2020-21ءکے بجٹ کے ذریعہ امپورٹ ہونے والے سامان کی مالیت 5 ہزار روپے سے کم ہوگی، اس پر کسٹمز ڈیوٹی نہیں ہوگی۔ پوسٹل اور کوریئر سروس والے کسٹمز حکام کو ان اشیاءکی تفصیلات الگ سے دیں گے جس کی مالیت 5 ہزار روپے سے کم ہوگی۔