Eham Khabar

ٹیکس میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر نے بزنس مین کے لئے ٹیکس میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے اور ٹیکس سے متعلق شکایات ختم کرنے کے لئے دو کمیٹیاں قائم کردی ہیں۔ ایف بی آر نے ایک ٹیکنیکل کمیٹی اور دوسری شکایات کے ازالے کے لئے کمیٹی قائم کی ہے۔ ایف بی آر نے ٹیکنیکل کمیٹی کو ذمہ داری دی ہے کہ ٹیکس کے نظام میں موجود خامیوں کے لئے اپنی تجاویز ٹیکس حکام کو دیں گے۔ اس کمیٹی کو یہ بھی ذمہ داری دی ہے کہ ایسی تجاویز دیں جس سے سرمایہ کار اور انڈسٹریلائزیشن بڑھے جبکہ اکانومی کو دستاویز کرنے میں بھی مدد ملے۔ اس کمیٹی کے ذمہ ایسی تجاویز دینا ہے تاکہ ودہولڈنگ ٹیکس کا بوجھ کم کرنا ہے۔ جبکہ ٹیکس ریفنڈ میں آسانیاں بھی پیدا ہوں۔ جبکہ دوسری کمیٹی ٹیکس پیئرز کی شکایت جلد از جلد حل کرنے کے لئے اپنی تجاویز مرتب کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button