Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

انفورسمنٹ کلکٹریٹ کی کارروائی، کروڑوں روپے کی اسمگل چھالیہ ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے پان منڈی کے قریب جنیدسینٹرمیںقائم ایک فیکٹری میں چھاپہ مارکرچھ ٹن اسمگل چھالیہ ضبط کرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرانفورسمنٹ کراچی عثمان باجوہ کوخفیہ اطلاع ملی کہ ایک نجی اورغیررجسٹرڈچھالیہ کی فیکٹری میں اسمگل چھالیہ ذخیرہ کی گئی ہے جس پرایڈیشنل کلکٹرامجدراجپر،سپرنٹنڈنٹ دانش کلیم ،طیب، طارق، شہباز اوردیگرپر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے میٹھی چھالیہ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکرفیکٹری میں ذخیرہ کی گئی چھ ٹن اسمگل چھالیہ برآمدکرکے ضبط کرلیاہے جبکہ ایک ملزم کی گرفتاری عمل میںلائی گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایاکہ چھالیہ کا مالک جاوید ڈان کے بیٹے کوگرفتارکیاگیاتھاجس کی رہائی کے لئے کوشش کی جارہی ہیں لیکن محکمہ کسٹمزکی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں آرہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button