Anti-SmugglingBreaking NewsEham KhabarExclusive Reports

ٍٍانفورسمنٹ کراچی کی بڑی کارروائی،بوسٹن انجکشن کی بھاری مقدارضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلکٹریٹ آف انفورسمنٹ کراچی نے مسافربس کے ذریعے کی جانے والی بوسٹن انجکشن کی بھاری مقدارضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ملک بھرمیں بوسٹن انجکشن کا کارروبارکافی عرصہ سے کیاجارہاہے ،بوسٹن انجکشن گائے بھیسوں کودودھ کی مقداربڑھانے کے لئے لگائے جاتے ہیں اوریہ دودھ انسانی صحت کے لئے مضرہے۔تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی باسط مقصود عباسی کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ بلوچستان سے بذریعہ بس بوسٹن انجکشن کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی اس اطلاع پر کلکٹر انفورسمنٹ کراچی باسط مقصود عباسی کی جانب سے ڈپٹی کلکٹراے ایس او محمد رضا نقوی کو اس ممکنہ اسمگلنگ کو ناکام بنانے کی ہدایات جاری کیں ،اے ایس او کی چیک پوسٹس پر تعینات عملے کو پہلے سے زیادہ مستعد رہنے اور بلوچستان سے آنے والے بسوں کی خصوصی طور پر مکمل تلاشی کے احکامات دیئے گئے تاہم حب ریور روڈ پر قائم موچکو چیک پوسٹ پر تعینات اے ایس او کی ٹیم نے بلوچستان سے آنے والے بس کو روک کراس کی مکمل جانچ پڑتال کی تو بس کے خفیہ خانہ سے 3250 ممنوعہ بوسٹن انجکشن برآمدہوئے جو کہ گائے بھینسوں سے اضافی مقدار میں دودھ حاصل کرنے کے لئے لگایا جاتے ہیںجس کے باعث گائے بھینسوں کی صحت کے لئے نقصان دہ ہے اور ان سے حاصل کردہ دودھ انسانوں کے لئے بھی مضر صحت ہے ،برآمد کئے گئے بوسٹن انجکشن کی مالیت ڈیڑھ کروڑروپے بتائی گئی ہے۔محکمہ کسٹمزنے اس کارروائی میں ایک ملزم کو باضابطہ گرفتار کرکے کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کا مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ ضبط شدہ بس اور انجکشن کو اے ایس او کے گودام منتقل کردیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button