انفورسمنٹ کراچی ،چارکروڑسے زائدمالیت کی پلاسٹک سلنگ فلم ضبط
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے کامیاب کارروائی کے دوران چارکروڑسے زائد مالیت کے اسمگل شدہ پلاسٹک سلنگ فلم کو ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی اسمگلنگ کے خلاف سخت پالیسی اور کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی انسداد اسمگلنگ کے لئے شبانہ روز بنیادوں پر جاری کوششوں اور انفورسمنٹ کلکٹریٹ کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ کی شہر بھر میں انسداد اسمگلنگ کے لئے بھرپور کارروائیوں کا تسلسل جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی باسط مقصود عباسی کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ محمد رضا نقوی کی سربراہی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا میں قائم گودام پر چھاپہ مارکر اسمگل شدہ 55ہزارکلو گرام پلاسٹک سلنگ فلم تحویل میں لے کر ضبط کی ہے جس کی مالیت چارکروڑ80لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ انفورسمنٹ کلکٹریٹ کی ٹیم نے ضبط شدہ پلاسٹک سلنگ فلم کواے ایس اوکے گودام منتقل کر دیا گیاہے جبکہ کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے