کارٹن یارن کابرآمدی کنسائمنٹ ہانگ کانگ میں پکڑاگیا،کیمیکل کی اسمگلنگ کے ذریعے ڈھائی ارب سے زائدکی منی لانڈرنگ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزایکسپورٹ کلکٹریٹ پورٹ قاسم سے برآمدکئے جانے والاکارٹن یارن کاکنسائمنٹ ہانگ کانگ کسٹمزاتھارٹی نے پکڑکراس سے ڈھائی ارب روپے سے زائد مالیت کا کیمیکل(کیٹامائن )Ketamineبرآمدکرلیا ہے درآمدکنندہ کی جانب سے کیمیکل کی اسمگلنگ کرکے ڈھائی ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی جارہی تھی۔ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم ایکسپورٹ کلکٹریٹ سے 30جون 2021کو 7500کلووزنی ٹیکسٹائل کارٹن یارن کا ایک کنسائمنٹ میسرزانصاری ٹیکسٹائل انڈسٹریزپرائیوٹ لمیٹڈ کی جانب سے میسرزہانگ کانگ لیلوگارمنٹس فیکٹری کمپنی لمیٹڈکے لئے برآمدکیاگیاجس کی کلیئرنس گرین چینل کے ذریعے کلیئرنگ ایجنٹ میسرزایس ایم انٹرپرائززکی جانب سے کی گئی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ کپڑے کے کنسائمنٹ میں 2ارب 65کروڑ60لاکھ مالیت کی 220کلوگرام کیتھامائن اسمگل کیاگیا جیسے ہانگ کانگ کسٹمزاتھارٹی نے ضبط کرلیا۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزکی اس کی اطلاع بذریعہ ہانگ کانگ الیکٹرانگ میڈیا سے موصول ہوئی جس پر پورٹ قاسم ایکسپورٹ کلکٹریٹ میں تعینات افسران کی جانب سے تحقیقات شروع کی گئی ،محکمہ کسٹمزکی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں اس امرکی تصدیق ہوئی کہ مذکورہ برآمدکنندہ نے کلیئرنگ ایجنٹ کے ساتھ مل کرگرین چینل کی سہولت کا ناجائزفائدہ اٹھاتے ہوئے کنسائمنٹ میں ٹیکسٹائل کارٹن یارن ظاہرکیاتھاجبکہ کنسائمنٹ میں کارٹن یارن کے علاوہ دوارب 65کروڑ60لاکھ مالیت کاکیمیکل (کیٹامائن )بھی اسمگل کیاگیااس ضمن میں برآمدکنندہ میسرزانصاری ٹیکسٹائل انڈسٹریزپرائیوٹ لمیٹڈاورکلیئرنگ ایجنٹ ایس ایم انٹرپرائززکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔واضح رہے کہ کیٹامائن ہسپتالوںمیں مریضوں کو بے ہوش کرنے کے لئے استعمال کیاجاتاہے کیونکہ یہ ایک نشہ آروردوا ہے اس لئے کیٹامائن کاغلط استعمال بھی ایک عام سی بات ہے جس کے کی وجہ سے اس کو صرف ادویات بنانے والی کمپنیاں ہی درآمدیابرآمدکرسکتی ہیں۔