Exclusive Reports
افغانستان سے درآمدات کے لئے فارم آئی کی چھوٹ میں 45یوم کا اضافہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزارت تجارت نے افغانستان کے ساتھ پاکستانی روپے میں کی جانے والی درآمدات کی مدت میں 45یوم کا اضافہ کردیاہے۔تفصیلا ت کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے افغانستان کے ساتھ کی جانے والی بارڈرٹریڈکا ایک میکانزم تیارکیاجارہاہے اوراس میکانزم کی تیاری میں ابھی کچھ وقت درکارہے اوراس نظام کی تیاری تک افغانستا ن کے ساتھ ہونے والی درآمدات پاکستانی روپے میںکرنے کےلئے45یوم 14فروری 2023تک بڑھادی گئی ہے تاہم اب افغانستان کے ساتھ کی جانے والی درآمدات پر الیکٹرونک امپورٹ فارم (آئی فارم)کی چھوٹ میں اضافہ کردیاگیاہے