Eham Khabar

متعلقہ اداروں کی این اوسیزکے بغیر45باز(فیلکن)کراچی سے دبئی برآمدکردیئے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ ایکسپورٹ ایئرپورٹ کراچی کی جانب سے این اوسی کے بغیر45باز(فیلکن)دبئی ایکسپورٹ کردیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے 150باز(فیلکن)خلیجی ممالک برآمدکرنے کی اجازت کے بعدصرف منسٹری آف فارن افیئرکی این اوسی پرکراچی سے 45باز دبئی ایکسپورٹ کردیئے گئے ہیں جبکہ بازکی برآمدکو چارمحکمہ کی این اوسی سے مشروط کیاگیاہے جس میں منسٹری آف فارن افیئرز،منسٹری آف کیلایمنٹ چینج،ڈبلوڈبلوایف،(World Wildlfie Fund) ،صوبائی ڈبلوڈبلوایف کی این اوسی حاصل کی جاتی ہے لیکن دبئی برآمدکئے جانے والے فیلکن پر صرف ایک ہی محکمہ کی این اوسی حاصل کی گئی تھی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیلکن کی نسل ختم ہونے کے پیش نظرفیلکن کے شکارپر پابندی عائدکردی تھی اورشکارکرنے والے کو ایک سال قید اوردس لاکھ جرمانے کی سزاتجویزکی تھی تاہم حکومت پاکستان سفارتی تعلقات مزید مستحکم بنانےکے لئے 150سے زائد فیلکن خلیجی ممالک برآمدکرنے کی اجازت دیدی۔

 

 

 

 

 

Falcon Export to Dubai without NOCs of concerned Departments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button