ایف بی آرکی پیسپی اورکوکاکولاسمیت دیگربیوریج فیکٹریوں کی ٹیکس چوری کے خلاف بھی کارروائی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے ٹیکس چوری کرنے کے شبہ میں کوکاکولا،پیپسی کولااورگورمنٹ فوڈسمیت متعددبیوریج کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا آغازکردیاہے۔ایف بی آرکی جانب جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میں کہاگیاہے کہ ایف بی آرنے ٹیکس چوری کی تحقیقات کرنے کے لئے بیوریج کمپنیوں میں ٹیکس افسران کوتعینات کیاگیاہے تاکہ تعینات کئے جانے والے افسران ان کمپنیوں کی خریدوفروخت کی نگرانی کرسکیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آرنے یہ ایکشن سیلزٹیکس ایکٹ1990کی شق240بی کے تحت کیاہے،مذکورہ سیکشن کے تحت ٹیکس حکام کو کمپنیاں کی موجوداسٹاک یاریکارڈتک رسائی کااختیار ہے۔ایف بی آرکو شبہ ہے کہ حال ہی میں فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کے ریٹ بڑھانے کے بعدبیوریج تیارکرنے والی کمپنیاں درست ٹیکس ظاہرنہیں کرہیں ہیں جس پر ایف بی آرنے کوکاکولاایکسپورٹ کارپویشن،پیسپی کولاانٹرنیشنل ،پاکستان بیوریج لمیٹڈ،مہران بوتل پرائیوٹ لمیٹڈ،سکھربیوریج پرائیوٹ لمیٹڈ،نارتھن بوٹلنگ پرائیوٹ لمیٹڈ،کوکاکولاایکسپورٹ کارپویشن،کوکاکولابیوریج پرائیوٹ لمیٹڈ،لوٹی اختربیوریج ،نبہاربوٹلنگ کمپنی،پنجاب بیوریج کمپنی اورفائیواسٹارفوڈپر اپنے اہلکارتعینات کئے ہیں۔ذرائع کاکہناہے کہ مذکورہ بیوریج فیکٹریوں پرتعینا ت ہونے والے ٹیکس اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک سینئرآفیسرکی نگرانی میں ابتدائی طورپرتمام اسٹاک کی کاﺅنٹنگ کو یقینی بنائیں۔ایف بی آرنے تعینات کئے جانے والے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بیوریج کی تیاری کے حوالے تمام اجراءباریک بینی سے جائزہ لیاجائے تاکہ ٹیکس چوری کے نشاہدی ہوسکے۔