فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ورلڈکسٹمز آرگنائزیشن (ڈبلیو سی او) کی سفارشات پر ہم آہنگ نظام ایچ ایس- 2022کو اپنا لیا
Customs General Order (CGO) 05/2022
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ورلڈکسٹمز آرگنائزیشن (ڈبلیو سی او) کی سفارشات پر ہم آہنگ نظام ایچ ایس- 2022کو اپنا لیا ہے۔ایف بی آرکی جانب سے گذشتہ روزجاری کئے جانے والے کسٹمزجنرل آڈرنمبر5/2022میں ورلڈکسٹمزآرگنائزیشن کی سفارشات کے لحاظ سے مقدارکی معیاری اکائیوں کے اطلاق کے حوالے تفصیلات دی گئی ہیں۔ایف بی آرنے سی جی اومیںوضاحت کہ ہے کہ تجارت کو آسان بنانے کے لیے کسٹمز کی تمام فیلڈ فارمیشن کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ مقدار / پیمائش کی معیاری اکائی (UoM) کو اپنائےجبکہپیمائش کی اکائیوں پر ورلڈکسٹمزآرگنائزیشن کی سفارشات اور بین الاقوامی/قومی تجارتی طریقوں پر نظر ثانی کی گئی ہے تاکہ یکسانیت کو برقرار رکھا جا سکے اور ہم آہنگی کے نظام کی بنیاد پر تجارتی اعداد و شمار کا طریقہ کاربہتربنایاجاسکے۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ HS-2022 کو اپنانے کی وجہ سے پاکستان کسٹمز ٹیرف میں PCTکوڈز کے کچھ اضافے، حذف اور نئے تخلیق کیے گئے ہیں۔ لہذا، ان تبدیلیوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ایک اپڈیٹ شدہ پاکستان کسٹمزٹیرف کوڈ واریونٹ آف میجرمنٹ بطور منسلک ہے۔ ایف بی آر نے امپورٹرز/کلیئرنگ ایجنٹس/شپنگ ایجنٹس اور دیگر تمام متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ سی جی او05/2022کے تحت تجویز کردہ نئے یونٹ آف میجرمنٹ کے مطابق رسیدیں/دستاویزات/معلومات پیش کریں۔