Eham Khabar

کیا موٹرز نے کمپنی کے زیر انتظام شاہراہ فیصل شوروم کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کیاموٹرز پاکستان نے کراچی میں شاہراہ فیصل پر کمپنی کے زیر انتظام شوروم کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا۔مذکورہ شوروم 31 دسمبر 2022 کی شام تک کام کرے گا جس کے بعدیکم جنوری2023سے شاہراہ فیصل پر قائم شورروم بند کردیاجائے گا۔اس سلسلے میں کمپنی کا کہنا تھا کہ شوروم بند کرنے کی وجہ مالک مکان کے ساتھ لیز کا معاہدہ ختم ہونا ہے جس کی تجدید نہیں ہو سکی۔کمپنی نے جاری کی جانے والی پریس ریلیز میںبتایا ہے کہ: ہم اپنے تمام صارفین کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ کراچی میں شاہراہ فیصل پرقائم KIAموٹرزکے نام سے ہماری کمپنی کے زیر انتظام شوروم یکم جنوری 2023 سے مستقل طور پر بند ہو جائے گاجس میں کاروباری سرگرمیاں31 دسمبر 2022 کی شام تک جاری رہیں گی۔کِیا موٹرز شاہراہِ فیصل شوروم کی بندش کی واحد وجہ مالک مکان کے ساتھ ہمارے لیز کے معاہدے کی میعاد ختم ہونا تھی جس کی تجدید نہیں ہو سکی۔اس سلسلے میں کمپنی اپنے صارفین جنھوں نے شاہر اہ فیصل کے شورروم پر اپنی گاڑیاں بک کروائیں تھی اورجن کی ڈیلیوری جنوری2023میں کی جانی تھی اوراس کے لئے کمپنی کے زیرانتظام لکی ون مال میں قائم ایک شورروم سے گاڑیوں کی ڈیلیوری کی جائے گی۔اس وقت کیاموٹرکے 35شوروم جو ملک بھر کے 20شہروں میں قائم کئے گئے ہیں تاکم قابل قدرصارفین کی گاڑیوں کی سیلز،سروس اورپرزہ جات کی ضرورت پوری ہوسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button