ایف بی آرنے چھ نئے کلکٹریٹس قائم کردیئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ نے درآمدات وبرآمدات کی نگرانی ، انسداد سمگلنگ سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے چھ نئے ماڈل کسٹمز کلکٹریٹس بنائے ہیں۔اس سلسلے میں ایف بی آرکی جانب سے ایس آراو 2301(I)/2022 جاری کیا ہے۔ایف بی آرکی جانب سے ایس آراو2301کے تحت چھ نئے کلکٹریٹس قائم کئے گئے میںجن میںاسلام آباد ایئرپورٹ ، خضدار، ڈیرہ اسماعیل خان، ساﺅتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل (ایس اے پی ٹی) کراچی، اپریزمنٹ ویسٹ لاہور اور اپریزمنٹ ایسٹ لاہورشامل ہیں،ایف بی آرکی جانب سے قائم کئے جانے والے چھ نئے کلکٹریٹس کے ساتھ اب کلکٹریٹس کی تعداد35ہوگئی ہے جس میںسات چیف کلکٹرز اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ایس آراوکے تحت نئے ماڈل کسٹمز کلکٹریٹس بنانے کا مقصد انسداد اسمگلنگ آپریشنز کو تیز کرنا اور کسٹم کلیئرنس اور درآمدات سے محصولات کی وصولی کو بہتر بنانا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت کلکٹر کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) ساو¿تھ ایشیا پاکستان ٹرمینل (ایس اے پی ٹی) کراچی کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ درآمدات کے لیے کارگو کلیئرنس سے متعلق تمام معاملات بشمول ساﺅتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کراچی کے ذریعے جانے والی ہر قسم کی عارضی درآمدات سے نمٹے اور سرکاری اور نجی بانڈز میں سامان کی گودام اور سامان کی نیلامی سے متعلق تمام معاملات کی نگرانی کرے۔کلکٹر کلکٹریٹ آف کسٹمز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ عارضی درآمدات سمیت برآمدی اور درآمدی کارگو کی کلیئرنس کے تمام معاملات سے نمٹ سکے اور ایئرپورٹ پر ایئر فریٹ یونٹ (AFU) کی نگرانی، مسافروں کے ٹیرف اور عملے کی ہینڈلنگ، مسافروںکے سامان،ایئرپورٹ اور ٹرمینل گیٹس کی نگرانی؛ شپمنٹ کی سیلنگ اور ڈی سیلنگ، گراو¿نڈ ہینڈلنگ ایجنٹس، گودام ،ایئرپورت پر انسداد اسمگلنگ اور منشیات کا نفاذ اور ایئر کارگو کنٹرول یونٹ (ACCU) اور ہوائی جہاز کی کلیئرنس، بورڈنگ شامل ہے۔ایس آراوکے مطابق کلکٹر کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) ڈیرہ اسماعیل خان کو انسداد اسمگلنگ اور انسدادی کارروائیاں کرنے کا اختیار دیا جائے گا جس میں فیلڈ یونٹس بشمول موبائل اسکواڈز/چیک پوسٹیں مخصوص علاقوں میں قائم کرناشامل ہیں جبکہ تفتیش اور، سامان کی نیلامی اور تباہی اور خشک گودی(ڈرائی پورٹ) اور سرحدی کسٹم اسٹیشنوں کے گیٹس کی نگرانی بشمول ٹرانزٹ ٹریڈ کا اختیاردیاگیاہے۔