ایف بی آر نے آڈٹ ختم کرنے کی سہولت کو ایک ماہ بڑھا دی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے خودکار طریقہ سے آڈٹ کے لئے منتخب ہونے والے افراد کے لئے دی گئی اسکیم میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے 31 جنوری 2019ءتک کردیا ہے۔ ایف بی آر نے ایسے افراد جنہوں نے گوشوارے ٹیکس برائے سال 2015-2016 اور 2017ءمیں آخری تاریخ گزر جانے کے جمع کروانے تھے، ان کے اور جوکہ خودکار طریقہ سے آڈٹ کے لئے منتخب ہوگئے تھے ان کے لئے اسکیم متعارف کروائی تھی کہ وہ آڈٹ کی کارروائی ختم ہونے کے لئے جرمانہ یا اضافی ٹیکس کی ادائیگی کرکے اس کو ختم کرسکتے ہیں۔ ایف بی آر نے اس سہولت کےلئے آخری تاریخ 31 دسمبر 2018 رکھی تھی۔ البتہ پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر اس کو بڑھا کر 31 جنوری 2019ءکر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اسی خودکار طریقہ سے ایف بی آر نے تنخواہ دار افراد کو بھی آڈٹ کے لئے منتخب کر لیا تھا البتہ بعد میں ان کو اس کارروائی سے استثنیٰ دے دیاگیا ہے۔
FBR Extend one months of Audit