ایف بی آرکاسیمنٹ فیکٹریوں کی ٹیکس چوری کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے ٹیکس چوری کرنے کے شک میں سیمنٹ تیارکرنے والی کمپنیوں کے خلاف بھرپورکارروائی کا آغازکردیاہے۔ایف بی آرکے ایک اعلامیہ کے مطابق ٹیکس حکم نے سیمنٹ فیکٹری پر ٹیکس افسران کو تعینات کردیاہے جو کہ خریدوفروخت کے ڈیٹاکی نگرانی کریں گی۔ذرائع کے مطابق ایف بی آرنے یہ ایکشن سیلزٹیکس ایکٹ1990کی شق240بی کے تحت کیاہے،مذکورہ سیکشن کے تحت ٹیکس حکام کو کمپنیاں کی اسٹاک ٹیکنگ یاریکارڈتک رسائی کااختیار ہے۔ایف بی آرکو شبہ ہے کہ حال ہی میں فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کے ریٹ بڑھانے کے بعدسیمنٹ تیارکرنے والی کمپنیاں اصل ٹیکس ظاہرنہیں کررہی ہیں۔ایف بی آرمیسرزفیکٹوسیمنٹ لمیٹڈ،میسرززیل پاک سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ، میسرزپاورسیمنٹ لمیٹڈ،میسرزدیوان سیمنٹ لمیٹڈ،میسرزدیوان ہٹرسیمنٹ،میسرزاٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ،میسرزٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ،میسرزلکی سیمنٹ لمیٹڈ اورمیسرزشیرات سیمنٹ فیکٹری اپنے اہلکارتعینات کئے ہیں۔ذرائع کاکہناہے کہ مذکورہ سیمنٹ فیکٹریوں پرتعینا ت ہونے والے ٹیکس اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک سینئرآفیسرکی نگرانی میں ابتدائی طورپرتمام اسٹاک کی کاﺅنٹنگ کو یقینی بنائیں۔علاوہ ازیں وزن اورفیول کے استعمال سے متعلق ڈیٹاتیارکریں تاکہ سیمنٹ کی تیاری کے حوالے سے اندازہ لگایاجاسکے ،ایف بی آرنے تعینات ہونے والے اہلکاروں کو ہدایات دی ہیںکہ وہ 30یوم میں اس نگرانی کے عمل کویقینی بنائیں۔